ابنا: سعودی عرب کی حکومت نے 2010 سے مناسک حج کے ایّام میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی سیکورٹی کے لئے خفیہ طور پر ایک صہیونی سیکورٹی کمپنی معاہدہ کررکھا ہے۔ شائع ہونے والی خبروں کے مطابق برطانیہ کی ایک سیکورٹی کمپنی کہ جس کے اسرائیل کے ساتھہ نہایت ہی قریبی روابط ہیں (یہ سیکورٹی کمپنی اسی بنیاد پر صہیونی سیکورٹی کمپنی کے طور پر معروف ہے) اور یورپ میں حکومت مخالف احتجاجات میں اس سیکورٹی کمپنی کے اہل کاروں کے تشدّد کی وجہ سے ، اس سیکورٹی کمپنی کو یورپ میں شدید ترین تنقیدوں کا بھی سامنا رہا ہے اور اب یہی صہیونی حمایتی یافتہ سیکورٹی کمپنی سعودی عرب میں مناسک حج کے دوران 20 لاکھہ حجاج کرام کی سیکورٹی کی ذمہ دار ہوگی۔ اس سیکورٹی کمپنی کا نام (G4S) ہے اور یہ سیکورٹی کمپنی دنیا کی معروف ترین سیکورٹی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔ یہ سیکورٹی کمپنی اگر چہ برطانوی ہے ، لیکن ان کمپنیوں میں کی فہرست میں شامل ہے کہ جو اسرائیل کو مختلف سازوسامان منجملہ شکنجوں اور آزار و اذیّت اور عوام کی سرکوبی میں استعمال ہونے والا سامان فراہم کرتی رہی ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس قسم کے اکثر ساز و سامان کی فروخت بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے اور ان سامان پر عالمی سطح پر پابندی ہے۔ یاد رہے کہ اس قسم کے ساز و سامان کے استعمال سے اسرائیل کے جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔ صہیونی حمایتی یافتہ یہ برطانوی سیکورٹی کمپنی نے 2010 سے سعودی عرب میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے۔
.......
/169